بلوچستان کے علاقے بالاناڑی میں دہشت گردوں کے لیویز چوکی پر حملے میں اہل کار شہید ہوگیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بالاناڑی میں گزشتہ روز پیش آیا۔ حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت خالد احمد کرد کے نام سے کی گئی ہے۔
واقعہ کے بعد لیویز اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کیجانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کچھی میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اہلکار کی شہادت پر خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے جو دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/9k4cOft
0 Comments