وفاقی حکومت نے وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کی تحقیقات اب دوبارہ ہوں گی، پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کے اختلافات اور تنازعات کے ساتھ ملزم نوید کے وکیل کے اعتراضات کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی ہے، اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے کنونئیر آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان ہوں گے، جب کہ ڈی آئی جی پنجاب پولیس کامران عادل، اور آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
اس سے قبل صوبائی حکومت چار بار جے آئی ٹی ٹیم میں تبدیلی کرچکی ہے، تحقیقات کرنے والی ٹیم کے چار ارکان نے صوبائی جے آئی ٹی کے کنونئیر غلام محمود ڈوگر سے اختلاف کیا تھا جس پر ارکان کو ہی بدل دیا گیا اور کنونئیر غلام محمود ڈوگر برقرار رہے۔
گزشتہ روز بھی محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی سربراہ کے ساتھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان کو تبدیل کردیا۔
نئی جے آئی ٹی میں کوئی سینیئر افسرشامل نہیں، نئی جے آئی ٹی میں ڈی پی اوڈی جی خان کمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز کو شامل کیا گیا۔
نئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر 14جنوری کی تاریخ درج کی گئی، جب کہ کسی بھی محکمہ کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کردیا گیا۔
سابق ممبران نے جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر کی تفتیش اور طریقہ کار پر اعترضات کرتے ہوئے ان پرسیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات بھی عائد کئے تھے۔
دوسری جانب فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نوید کے وکیل میاں داود نے بھی نئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اور کہا کہ ایک بار پھر پی ٹی آئی ورکرز پر مشتمل نئی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔
میاں داؤد نے الزام عائد کیا کہ نئی جے آئی ٹی زمان پارک میں بیٹھ کر بنائی گئی ہے، غلام محمود ڈوگر کا جےآئی ٹی سربراہ برقرار رہنا بدنیتی پرمبنی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JucfmEh
0 Comments