بجلی کے بریک ڈاؤن پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس وقت کا بیان ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف دیا تھا۔
پیر (23 جنوری 2023) کی صبح بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس نے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی ترسیل کو معمول پر لانے میں 12 گھنٹے لگیں گے۔
حالیہ بریک ڈاؤن پر سوشل میڈیا پر جہاں طرح طرح کی میمز وائرل ہورہے ہیں وہیں موجودہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا ایک بیان بھی گردش کررہا ہے ، جس میں وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہونے والے بریک ڈاؤن پر تنقید کررہے ہیں۔
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ ’بجلی کے بدترین شٹ ڈاؤن نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا ہےکہ یہ حکومت نااہل ہے، نالائق ہے اور ان کے پاس ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے، ’
from Samaa - Latest News https://ift.tt/t3QuFR9
0 Comments