کراچی سے بنکاک جانے والے مسافر کے قبضے سے 3 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا گیا۔
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والے مسافر سے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق راحیل نامی مسافر کراچی سے بنکاک جارہا تھا، اور اس نے غیرملکی کرنسی اور سونا مہارت کے ساتھ اپنے بیگ میں چھپا رکھا تھا، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی یہ کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم راحیل سے برآمد ہونے والی کرنسی میں 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالرز، 31 ہزار کینیڈین ڈالرز اور 50 گرام سونا شامل ہے، اور برآمد ہونے والی نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ اور 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو برآمد شدہ نقدی اور گقلڈ سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EnhZV7v
0 Comments