Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پنجاب حکومت پی سی بی تنازع؛ نجم سیٹھی کا وزیر اعظم سے رابطہ

ہاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8 کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ ہونے والے معاملات پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور پی ایس ایل 8 کے میچز کی منتقلی کےمعاملے پر آگاہ کیا ہے۔

نگراں حکومت کا پی سی بی سے مطالبہ، حقائق سامنے آگئے

دوران گفتگو نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو نگران پنجاب حکومت کے رویے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئی تو پی ایس ایل 8 کے میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے ۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہو گا لیکن بورڈ مجبوری میں یہ فیصلہ کرے گا۔

وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے،آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سے سیکیورٹی کیمرے چوری

معاملے کا پس منظر

پی ایس ایل 8 کے پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں میچز ہوئے جب کہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں میچز ہونے ہیں۔

نگراں پنجاب حکومت نے ملتان ، لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز کے لئے مختلف مدات میں 50 کروڑ روپے مانگے تھے۔ جن میں سے 5 کروڑ روپے پی سی بی نے ادا کردیئے۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ کراچی میں میچز پر اٹھے والے اخراجات سندھ حکومت ادا کرتی ہے، سندھ حکومت نے اب تک پی سی بی سے کچھ بھی نہیں مانگا تو پنجاب حکومت بھی رقم کا تقاضا نہ کرے۔ بصورت دیگر پی ایس ایل 8 کے میچز کو کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

گزشتہ روز (ہفتہ 25 فروری) کو نگراں پنجاب حکومت کی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 کروڑ روپے میں سے 25 کروڑ روپے پی سی بی ادا کرے لیکن پی سی بی نے یہ پیشکش ماننے سے بھی انکار کردیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/enbJZGd

Post a Comment

0 Comments