Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین کی رائے

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج (21 فروری 2023) کو یکم شعبان المعظم ہے۔

سعودی عرب کی ویب سائیٹ کے مطابق متعلقہ ادارے نے 21 مارچ (29 شعبان المعظم) کو رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ رواں برس شعبان العمظم کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہوگا، 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوگی۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے پاکستان ، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اس طرح یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب رواں ماہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کے اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا تھا کہ رواں برس پورے ملک میں رمضان المبارک اور عید الفطر ایک ساتھ ہونے کے قوی امکان ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pWOdag5

Post a Comment

0 Comments