Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

جیل بھرو تحریک کا مقصد ڈراما رچا کر میڈیا کی توجہ حاصل کرنا ہے، رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا اصل مقصد ڈراما رچا کر میڈیا کی توجہ حاصل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال ہر حال میں یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ امن وامان کی صورت حال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا اصل مقصد ڈرامہ رچا کر میڈیا کی توجہ حاصل کرنا ہے۔قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھےکرکےعوام کے سامنے لائے جائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شواہد سامنےلاکر قانون شکنوں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے۔ خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/4lGK13X

Post a Comment

0 Comments