Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈالرزمیں فیس جمع کروائیں اورحج کو یقینی بنائیں

وزارت مذہبی امور نے رواں سال حجاج کیلئے خصوصی رعایتی سفارشات تیار کرلی ہیں۔

وزارت مذہبی امور میں آج بروز جمعہ 24 فروری کو حج پالیسی ( Hajj 2023 Policy) سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال 2023 کیلئے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والوں کو فوقیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں حج اخراجات کو 13 لاکھ روپے تک بڑھانے کی بھی سفارشات پیش کی گئیں، جس کے بعد رواں سال حج مہنگا نہیں بلکہ مہنگا ترین ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کروانے والوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ مجوزہ حج پالیسی 2023 کے اہم نکات سما نے حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حج فیس روپوں میں جمع کروانے والے خواہش مند افراد قرعہ اندازی میں شامل ہونگے۔ ڈالرز کی کمی کے باعث 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے پر سرکاری حج کی 13لاکھ کی تجویز دی گئی ہے۔

سما سے گفتگو میں مولانا عبدالشکور نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت حج پر ٹیکس میں 18 سے 20 فیصد اضافہ کر رہی ہے، تاہم ابھی کسی پالیسی کو حتمی نہیں کیا گیا۔

حتمی فیصلہ اور حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے حج کیلئے 2 ارب ڈالرز کے انتظام سے معذرت کی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/m1tiLBf

Post a Comment

0 Comments