چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانامہ بینچ میں5 بدنام زمانہ ججز شامل تھے۔ بینچ کو نوازشریف برا لگتا تھا اس لیے انتقام لے رہے تھے۔
ساہیوال میں تنظیمی کنونشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دشمنی میں پاکستان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ نوازشریف کے بعد سے مہنگائی اور روپیہ سنبھل نہیں رہا۔ نوازشریف کو جب سے حکومت سے نکالا پاکستان نیچے گیا۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو پاکستان نے ٹیک آف کیا، نوازشریف نے ملک کو جوہری قوت بنایا، نوازشریف دور میں پیٹرول 65روپے فی لیٹر دستیاب تھا، آٹا35 اور گھی 140روپے کلو ملتا تھا، روٹی 2روپے، چینی 50 روپے کلو ملتی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4Mdj1Tm
0 Comments