پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی میں زلفی بخاری، اعجاز عرف جازی اور فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گرفتاری نہیں دی اور کمیٹی چوک سے واپس لال حویلی روانہ ہوگئے۔ رہنما تحریک انصاف عامر کیانی اور دیگر تاحال کمیٹی چوک پر موجود ہیں۔
پولیس فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو کمیٹی چوک سے پہلی قیدی وین میں لے کر روانہ ہو گئی۔ پولیس نے مزید 2 قیدیوں کی وینز کمیٹی چوک پر پہنچا دی۔
دوسری جانب رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان بھی قیدی وین پر چڑھ گئے۔ ڈی ایس پی کی نگرانی میں پولیس کے جوان اورلیڈیزفورس اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xeucUhX
0 Comments