وزیراعظم کی ہدایت پر سادگی اور کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔
کمیٹی ارکان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، وزیرآئی ٹی امین الحق، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ، قمر زمان کائرہ اور ہاشم نوتیزئی شامل ہیں۔
کفایت شعاری پالیسی سے متعلق پنجاب حکومت کا فیصلہ
کمیٹی وفاقی کابینہ کے بائیس فروری کے اجلاس میں کفایت شعاری کےحوالےسےفیصلوں کےنفاذ کا جائزہ لےگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہر وفاقی وزارت، ڈویژن اور محکمے کا پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر اپنی تجاویز 27 فروری تک کمیٹی کو پیش کرے گا ۔
مانیٹرنگ کمیٹی وفاقی کابینہ کے22 فروری کے فیصلوں کےنفاذ کا جائزہ لےگی
ہر وفاقی وزارت، ڈویژن اور محکمہ 27 فروری تک اپنی تجاویز کمیٹی کو پیش کرےگا۔
معاملے کا پس منظر
22 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں کفایت شعاری کی پالیسی کی منظوری دی تھی۔
پالیسی کے تحت وزرا، وزرائے مملکت اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی نے رضاکارانہ طورپر اپنی تن خواہوں اور مراعات سے دستبردار ہورنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تمام وزراء اپنے ٹیلی فون، بجلی، پانی اور گیس کے بل خود ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ کابینہ ارکان کے زیراستعمال تمام لگژری گاڑیاں واپس کرنے اور ان کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ab2SfQk
0 Comments