Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

رانا ثنا اللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا عمران خان کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں کہ جس دن رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا اس دن انہیں بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کےتنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف لندن میں ہوں یا لاہور میں، ان کے چاہنے والے اسی کو چاہتے ہیں۔ پنڈی کا ہرمنصوبہ نوازشریف اور شہبازشریف کی محبت کی گواہی دے رہا ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ایک ایسے حکمران بھی رہے جو4 سال چھپ کر بنی گالہ میں رہے، نواز شریف خدمت میں مصروف رہا اور وہ گھڑیاں چوری کرنے میں مصروف رہا۔

(ن) لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ مشکلات پیدا کرکے کوئی اور جاتا ہے اور اسے ٹھیک نواز شریف کرتے ہیں، جب وہ مشکلات ٹھیک کردیتے ہیں اسے نکال دیا جاتا ہے۔ جب جب نواز شریف کو ملک ملا تیزی سے نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا، لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے، مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نہیں تھا تو ملک میں مہنگائی بھی نہیں تھی، جب نواز شریف حکومت میں تھے تو روٹی 5 روپے، چینی 50روپے، آٹا 35 روپے اور گھی 140 روپے فی کلو سے زیادہ نہیں تھا، جب سے عمران خان آیا مہنگائی پاکستان سے جانے کا نام نہیں لےرہی، مہنگائی اور عمران خان کو اکٹھا اٹھاکر باہر پھینکیں گے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان بارودی سرنگیں آئی ایم ایف کی شکل میں بچھاکر گیا ہے، معیشت صرف زمان پارک کی ٹھیک ہوئی ہے،ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اسحاق ڈار کو نہیں بلکہ عمران خان کو بٹھانا چاہیے، ملک کا یہ حال آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں خاتون کھانا کی وجہ سے ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کی معیشت کو ٹھیک ہونے میں چند سال لگیں گے، اگر اسے مسلم لیگ (ن) ٹھیک نہیں کرسکتی تو پھر کوئی بھی ٹھیک نہیں کرسکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ اس ملک کوایماندار ججز کی ضرورت ہے، عمران دار ججز کی نہیں، ہماری عدلیہ میں بہت ایماندارججز بھی ہیں، مظاہر علی نقوی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور استعفیٰ دیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عدلیہ کو بھی چاہئیں کہ ان کا احتساب کریں، جو فیض کے جانے کے بعد بھی ان کا کام کررہے ہیں، بابا زحمت جیسے ججز کو باقی ماندہ زندگی منہ چھپا کر گزارنا پڑتی ہے، ایسے ججوں کا نام جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی طرح لیا جائے گا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آڈیوز تمہاری لیک ہورہی ہے اور ججز کئ خلاف مہم ن لیگ چلارہی ہے؟ نوازشریف نے تو 200 پیشیاں بھگتیں، عمران خان کو عدالت بلاتی ہے تو کہا جاتا ہے میری ٹانگ خراب ہے، وہ کون سا پلاستر ہے جو 5 ماہ سے اترنے کا نام نہیں لے رہا، وہ قانون کے آہنی ہاتھ جو نواز شریف کے لیے فولاد کے ہوتے تھے، قانون کے ہاتھ عمران خان کے لئے نرم کیسے ہوگئے ۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ جس دن رانا ثنا اللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا عمران خان کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، ہم کسی سے انتقال نہیں لینا چاہتے، لووں کو چور چور کہنے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چور اور ڈاو نجلا، ملک میں میں آگ لگا کر اپنی جیبیں بھر کر زمان پارک کے بنکر میں بیٹھا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VnQ9m3K

Post a Comment

0 Comments