Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

جیل بھرو تحریک؛ پی ٹی آئی رہنما آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دیں گے

جیل بھرو تحریک کے پانچویں دن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی تحریک کے پانچویں روز گوجرانوالہ سے گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

جیل بھرو تحریک سے متعلق عمران خان کا بیان

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے 10 عہدیدار اور 200 کارکن گرفتاریاں پیش کریں گے، اس سلسلے میں کارکن پی ٹی آئی گوجرانوالہ سٹی کے صدر خالد عزیز لون کی رہائش گاہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

گرفتاریوں سے متعلق اعداد و شمار

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ہفتے (22 فروری سے) اپنی جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا۔ جیل بھرو تحریک کے پہلے دن لاہور سے شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاریاں دیں۔

لاپور کے بعد راولپنڈی سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے گرفتاریاں دی گئیں لیکن ملتان اور پشاور سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ملتان میں جیل بھرو تحریک، کس نے گرفتاری دی؟

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور سے 80 جب کہ راولپنڈی سے 41 رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاری دی۔

گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی اور اعظم خان سواتی سمیت کئی رہنماؤں کی ضمانت کے لئے درخواستیں بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1XheSzM

Post a Comment

0 Comments