Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

اٹلی کشتی حادثہ؛ پاکستانی وہاں تک کیسے پہنچے؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی ہلاکت کی تحقیقات ایف آئی اے نے شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز اٹلی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 28 پاکستانیوں سمیت 60 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اٹلی میں 28 پاکستانی جاں بحق

ایف آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق بیشتر پاکستانیوں کا تعلق گجرات سے ہے، تمام لوگ براستہ دبئی لیبیا پہنچے تھے۔

تحقیقاتی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی شخص کوبھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سےکھیلنےکی اجازت نہیں۔ افسوسناک واقعہ میں ملوث تمام سہولتکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس حوالے سے ایف آئی اے تمام اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

قوم کو حقائق سے آگا کیا جائے

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف دفتر خارجہ کو ہدایت کی کہ جلد از جلد حقائق کا پتہ لگائیں۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اٹلی میں کشتی حادثے میں 2 درجن سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنےکی خبریں تشویش ناک ہیں، حقائق کاپتہ لگا کر قوم کو آگاہ کیاجائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/87sviQr

Post a Comment

0 Comments