Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

ایف آئی اے نے عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایف آئی اے نے محکمہ انسداد بدعنوانی(اینٹی کرپشن) کے ریفرنس پر فرح گوگی کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

فرح گوگی کے بعد ایک اور طاقتور خاتون

ایف آئی آر کے مطابق فرح گوگی گزشتہ دور حکومت میں افسران کے تبادلوں کے عوض رشوت لیتی رہیں، گزشتہ دور حکومت میں فرح گوگی کے تمام بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر تقریباً ایک ارب سے زائد کیش جمع کرایا گیا۔

فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

ایف آئی آر کے متن کے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں فرح گوگی کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 84 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ 2019 اور 2020 میں فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 41 کروڑ روپے بذریعہ کیش جمع کرائے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

توشہ خانہ کیس؛ فرح گوگی اور شہزاد اکبر سے تفتیش کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے اربوں روپے کے مزید بے نامی بینک اکاؤنٹس ملنے کا امکان ہے، بڑے سیاسی و سرکاری نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/F1cEKeA

Post a Comment

0 Comments