آسٹریلیا کے اسپنر پیٹر ہیٹزوگلو نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کے بعد پشتو اور اردو سیکھنی شروع کردی۔
پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے اپنے آسٹریلوی اسپن بولر پیٹر ہیٹزوگلو (Peter Hatzoglou) کی ایک ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
پیٹر ہیٹزوگلو نے اب تک اپنے انٹرنینشل کیرئیرز کا آغاز نہیں کیا لیکن آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ ’’بگ بیش‘‘ کا حصہ ہیں۔
پیٹر پی ایس ایل 8 کے ابتدائی میچز میں مجیب الرحمان زردان کے متبادل کے طور پر پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ رہے، مجیب الرحمان زردان کے آنے کے بعد وہ یادیں لیے وطن روانہ ہوگئے۔
ویڈیو میں پیٹر ہیٹزوگلو نے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل کا حصہ بننے کے بعد اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
پیٹر ہیٹزوگلو نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں بیک وقت 3 کپتان ہیں، ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
ویڈیو میں پیٹر ہیٹزوگلو نے بتایا کہ انہوں نے پشتو زبان میں حال احوال پوچھنا سیکھ لیا ہے، اس کے علاوہ سلام کرنا اور اس کا جواب دینا بھی سیکھ لیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/M2FWqs1
0 Comments