عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد آمد پر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی ۔
سماعت کے بعد راولپنڈی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم نے فیاض الحسن کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی ہے۔
پنجاب کے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سمیت دو سو ملزمان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پیشی کے موقع پر قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت بھی کی تھی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دعویٰ کیا کہ آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ انتخابات کی تاریخ دے۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے الیکشن کمیشن پر آرٹیکل چھ لگایا جائے۔ تمام تر پابندیوں کے باوجود پی ٹی آئی آج لاہور میں جلسہ کرے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6rLJP9Y
0 Comments