سماء نے رواں سال حج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافہ کی وجوہات کا پتہ لگالیا۔
رواں سال سرکاری حج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کا اضافہ کیوں ہوا؟، سماء نے تفصیلات حاصل کرلیں۔ عالمی مہنگائی کے باعث کھانے پینے اور رہائش کے اخراجات بڑھنا اصل وجہ بنا۔
پاکستان میں رواں سال سرکاری حج اخراجات 11 لاکھ سے زائد ہیں جو گزشتہ سال 8 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔
سماء نے حج پیکیج مہنگا ہونے کی وجوہات کا پتہ لگالیا، رپورٹ کے مطابق حج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافے کی وجہ عالمی مہنگائی بنی، رواں سال قربانی کے علاوہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے رواں سال حج کے لئے کرایوں کا اعلان کردیا
رپورٹ کے مطابق حاجیوں کے کھانے پینے کے اخراجات میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا، فی حاجی 38 روز کے کھانے پینے کا خرچہ ایک لاکھ روپے سے بڑھ گیا، گزشتہ سال کھانے پینے کے اخراجات 53 ہزار 440 روپے تھے، مکہ مکرمہ میں رہائش کے کرائے بھی 70 فیصد سے زیادہ ہوگئے، کرائے ایک لاکھ 11 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 93 ہزار روپے پر پہنچ گئے۔
حج 2023ء میں مدینہ منورہ میں رہائش کے کرائے 37 ہزار سے بڑھ کر 78 ہزار روپے ہوگئے جبکہ ٹرانسپورٹ اخراجات 61 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئے، رواں سال حج پیکیج میں 43 ہزار 882 روپے ٹرین کرایہ بھی شامل ہے۔
سال 2023ء میں حج لازمی اخراجات بھی 3 لاکھ سے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار ہوگئے، رواں سال جہاز کے کرائے بھی 70 ہزار بڑھ کر ڈھائی لاکھ روپے تک پہنچ گئے، ہوائی جہاز کا ٹکٹ گزشتہ برس ایک لاکھ 81 ہزار 760 روپے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اور حج کب ہوگا؟
رواں سال حاجیوں سے زم زم چارجز 721 کے بجائے 1100 روپے وصول کئے جائیں گے، ادویات ویکسین وغیرہ کی مد میں بھی 12 ہزار روپے لئے جائیں گے، ویزا فیس بھی 16 ہزار سے بڑھا کر 22 ہزار 275 روپے کردی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ofKJire
0 Comments