Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ٹیم آف پی ایس ایل 8 کا اعلان، کون کون شامل

پاکستان سپر لیگ 8 کے اختتام کے بعد پی سی بی نے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنیوالی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 2، 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی کھلاری پی ایس ایل ٹیم میں جگہ نہیں بناسکا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 8 کی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حارث، رائیلی روسو، اعظم خان، کیرن پولارڈ، عماد وسیم، راشد خان، عباس آفریدی اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔

مزید جانیے: پی ایس ایل، نجم سیٹھی مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کے خواہشمند

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی سے تعلق رکھنے والے اوپنر باصلاحیت اوپنر صائم ایوب کو 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں جگہ دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوا تھا، سنسنی خیز میچ میں شاہین الیون نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qaJOx3p

Post a Comment

0 Comments