اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سلام آباد میں اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس شہباز گل پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
شہبازگل کی جانب سے آج کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، استثنیٰ دیاجائے۔
توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری
عدالت نے شہبازگل کی آج کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی کو اپنے شو میں سابق وزیرِا عظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کا تبصرہ نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا بیان مسلح افواج کی صفوں میں بغاوت کے جذبات اکسانے کے مترادف تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/CsrqoAL
0 Comments