وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے افسران و اہلکاروں کو ائیرپورٹس پر وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے سے روک دیا۔
اعلامیے کے مطابق افسران و اہلکاروں کو تمام شخصیات کے پروٹوکول سے روک دیا گیا۔ پابندی اسمگلنگ کے خدشے کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی کام کا خدشہ ہے کیونکہ اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں کی جاتی۔
ایئرپورٹس پر نصب جدید کیمروں کا سسٹم ایک سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا
ڈپٹی ڈائریکٹر ایمیگریشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کوئی بھی افسر یا اہلکار کسی کو بھی پروٹوکول نہیں دے گا۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RfXZKCQ
0 Comments