متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مردم شماری کے اب تک کے نتائج مسترد کردیئے، ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کراچی کی آبادی 2 کروڑ دکھانے کا پروگرام نظر آرہا ہے، صوبائی حکومت کے ملازمین سے کرائی جانیوالی مردم شماری قبول نہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری کے اب تک کے نتائج مسترد کردیئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام خدشات درست ثابت ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ دکھانے کا پروگرام نظر آرہا ہے، دیہی سندھ کی آبادی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، صوبائی ملازمین سے کرائی جانے والی مردم شماری قبول نہیں۔
ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا ہے کہ کراچی والوں نے اس بار خود کو گنوانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مصنوعی آبادی کو بڑھا چڑھا کر اکثریت دیہی آبادی کو دی جاتی ہے اور دیہی سندھ سے وزیراعلیٰ آجاتا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری سے قبل آل پارٹیز کانفرنس کا ڈرامہ رچایا گیا، بلڈنگ کے ہر فلیٹ کو گننا اور م ش لکھنا ضروری ہے، میرے خیال میں باریک کام ہوگیا ہے، کراچی کی آبادی کو اس بار بھی کم گنا گیا ہے، ہمارے خدشات تھے کہ صوبائی حکومت دھاندلی کرکے کراچی کی آبادی کم ظاہر کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں اب تک 46 فیصد کراچی والوں کو گنا جاچکا ہے، مردم شماری کے حوالے سے 500 شکایتیں موصول ہوچکیں۔
جماعت اسلامی کراچی بھی مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ سازش ہوئی ہے، اس بار بھی کراچی کی آبادی کو درست نہیں دکھایا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/eyYgP71
0 Comments