لاہور کے نواب ٹاؤن میں 3 ڈاکووں نے فارمیسی کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 3 ڈاکو فارمیسی میں گھسے اور عملے کو یرغمال بنالیا، سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ملزمان نے گارڈ سے اسلحہ چھین لیا۔
لاہور میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں ڈاکوؤں کو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
شناخت سے بچنے کیلئے ڈاکوؤں نے ماسک لگا رہے تھے، ملزمان فارمیسی سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری نے تھانہ نواب ٹاؤن میں ڈکیتی کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JTrfsXC
0 Comments