Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس میں نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ عمران خان نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو طلبی کے الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نبے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ عمران خان نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، توشہ خانہ کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے۔

نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج (منگل 21 مارچ کو) طلب کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/T7LtZIR

Post a Comment

0 Comments