Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پی ٹی آئی رہنماء عاطف خان کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلکس میں توڑ پھوڑ کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پرفرد جرم کی کارروائی باضابطہ مؤخر کردی گئی

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عاطف خان کی ضمانت منظور کی، پی ٹی آئی رہنماء کو 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں عمران خان سمیت کئی رہنماؤں اور درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lBAhWTY

Post a Comment

0 Comments