Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور وکیل رہنماء حسان نیازی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید جانیے: جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

پولیس نے حسان نیازی کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے آج پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس پر دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

وقفے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

مزید جانیے : لڑائی جھگڑا کیس:حسان نیازی کی ضمانت منظور

حسان نیازی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئی او نے بتایا دوسرے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم پیشے سے وکیل ہیں اور اس دن 3 کیسز میں ضمانت لی، میں ان کے گزرنے سے ایک منٹ پہلے گزرا وہاں کوئی بیرئیر نہیں تھا، صرف سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے جا رہے ہیں، مقدمے میں وقوعہ کا وقت جھوٹا ہے، پولیس کے ہاتھوں ایک وکیل کی تذلیل کی جارہی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PburTc6

Post a Comment

0 Comments