چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں پولیس نے آپریشن شروع کر دیا
پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس نے زمان پارک کے قریب سے رکاوٹیں ہٹادیں جبکہ کارکنان کو بھی حراست میں لینا شروع کردیا۔
4ایس پیز اینٹی رائٹ فورس کو لیڈ کررہے ہیں جبکہ پولیس کے ایک ہزار جوان آپریشن میں شامل ہیں۔
عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ
پولیس نے 4 قیدی وینز، دو کرینز اور دیگر مشینری مال روڈ چوک میں کھڑے کردیے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری بھی مال روڈ پر تعینات کر دی گئی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کيس ميں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/td3xPMa
0 Comments