Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نیب قوانین میں ترمیم کی مخالفت کرنیوالے عمران خان خود اس کا سہارا لینے لگے

نیب قوانین میں ترمیم کے ناقد عمران خان خود ترمیمی قانون کا سہارا لینے لگے۔ عمران خان نے نیب نوٹس کو ترمیمی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دے دیا۔

سماء نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کا جواب حاصل کرلیا۔ نیب قوانین میں ترمیم کے ناقد عمران خان خود ترمیمی قانون کا سہارا لینے لگے، پی ٹی آئی چیئرمین نے نیب نوٹس کو ترمیمی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دے دیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ نوٹس میں نہیں بتایا گیا مجھے بطور ملزم بلایا جا رہا ہے یا گواہ، ترمیمی قانون 2022ء کے مطابق بتایا نہیں گیا جرم کی نوعیت کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے جواب میں کہا ہے کہ محض تحفے پاس رکھنا کوئی جرم نہیں ہے، سابق چیئرمین نیب انکشاف کرچکے ہیں ان پر دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کے بعد ہی مجھے نوٹس جاری ہوا، نیب اپنے اختیار سے باہر بھیجا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لے۔

نیب کے سوالات

نیب نے عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگا تھا، نیب کی جانب سے عمران خان سے تحفوں کی فروخت کی رسیدیں بھی مانگی گئیں۔

نیب نے پوچھا کہ آپ نے توشہ خانہ سے حاصل کئے گفٹ کتنی بار فروخت کئے؟، کون سی چیزیں فروخت کیں؟۔

نیب نے سوال کیا کہ آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کئے؟، کیا ان ٹرانزیکشن میں کوئی مڈل مین یا خاتون شامل تھی؟، گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/73NdJru

Post a Comment

0 Comments