Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد آپ عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں، آپ نے چھاپوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے اصول تک پامال کردیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے پولیس چھاپوں اور کارکنوں کی گرفتاری پر بیان جاری کردیا، ان کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں سینکڑوں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، اس وقت سینکڑوں کارکن پولیس کی تحویل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد آپ عذاب الہیٰ کو دعوت دے رہے ہیں، آپ نے چھاپوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے اصول تک پامال کردیئے، آپ جو کچھ کر رہے ہیں یہ پاکستان کے قانون اور آئین کے منافی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ نے 10، 10 سال کے بچوں کو حراست میں لیا ہے اور عورتوں پر تشدد کیا ہے، تحریک انصاف کے لوگوں کا جرم یہ ہے کہ وہ سیاست کیلئے، انسانی حقوق کیلئے اور پاکستان کو جدید جمہوری ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھکر میں علی امین گنڈا پور کا مبینہ طور پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ کیا یہ ظلم نہیں ہے کہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کو اس طرح سے اٹھا کر جیلوں میں ڈالا جائے، بچوں، بیگمات اور ماؤں کو اس طرح ذلیل کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے حد سے گزر رہے ہیں، ہم جب یہاں سیاست یا جلسے کی بات کرتے ہیں تو ہر طرف گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔

فوا چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، ان سے جب بات کی ایک ہی جواب ملتا ہے، ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، یہاں تو لگتا ہے کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KGuRtkm

Post a Comment

0 Comments