صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق اعلیٰ پنجاب پرویزالہی کے بیٹے راسخ الہی کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں پرویزالہی کے بیٹے راسخ الہی سمیت دیگر کے بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نےتفتیشی افسر کی درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری حکمنامے کے مطابق ملزم کےوکیل نےایف آئی اےکی درخواست کی مخالفت کی، عدالت قانون کے مطابق تفتیشی کی درخواست کومنظورکرتی ہیں۔
عمران خان کو گرفتاری کا ڈر، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
عدالت نے راسخ الہی سمیت دیگر کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادمنجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسرملزمان کونوٹس دیکراثاثوں کا ذریعہ پوچھیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/w25xGkb
0 Comments