Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

زلمے خلیل زاد کے اچانک عمران خان کے حق میں بیانات ، ماجرا کیا ؟

آئندہ چند روز میں تحریک انصاف پر پابندی لگ سکتی ہے ، امریکہ کے سابق سفیر خلیل زاد کا اہم بیان آگیا۔

سابق امریکی سفیرزلمے خلیل زاد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی پرپابندی لگنے والی ہے،ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرےگی۔

زلمےخلیل زاد نےٹویٹ میں مزید کہا ،آئی ایم ایف کی حمایت تاحال مشکوک ہے۔ اگرحکمران اتحاد نےکوئی ایسے اقدامات کیےتوپاکستان کیلئےعالمی تعاون کم ہو جائےگا۔ سابق امریکی سفیر نےسیاسی تقسیم اورتشدد بڑھنے کابھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نےامید ظاہر کی ہےکہ پاکستانی سیاسی رہنما قومی مفاد کو نقصان پہچانے والی تباہ کن سیاست سے آگے کا سوچیں گے۔اگرایسا نہیں ہوتا تو مجھے امید ہے سپریم کورٹ ایسے کھیل میں استعمال ہونے سےانکار کردےگی۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ پاکستان کےبارے میں میری تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تین بحرانوں کا سامنا ہے، یہ بحران سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے ہیں۔

پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ایک بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ یہ سنجیدہ ، جرات مندانہ سوچ، اور حکمت عملی کا وقت ہے، سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا، قتل کرنا غلط راستہ ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو گا، خرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، جو پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ کیا کرنا چاہیے۔

جس کے جواب میں دفتر خارجہ نےپاکستان میں الیکشن اور عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے افغانستان میں سابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خلیل زاد کے بن مانگے مشوروں کی ضرورت نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق امریکی ایلچی کے سلسلہ وار ٹوئٹس کے جواب میں سامنے آیا ہے ،جن میں انہوں نے پاکستان کوسیاسی، اقتصادی اور سلامتی سطح پر بحران سے نمٹنے کیلئےاقدامات کرنے کی تجویز دی تھی۔

امریکہ میں افغانستان میں سابق ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں تجاویز دیتا ہوں کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

ممتاززہرہ بلوچ نے کہا کہ اایک مضبوط قوم کے طور پرہم موجودہ مشکل صورتحال سے ثابت قدمی سے نکلیں گے۔

ان کے بیان پر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’‘ پاکستانی حکومت کو مکمل سمجھ ہے کہ پاکستان کے لیے کیا بہتر ہے اور ہمیں زلمے خلیل زاد کی قبیل کے لوگوں سے نصحیت کی ضرورت نہیں ہے جنہوں نے افغانستان میں حالات بڑے خراب کیے اور جس کے مضمرات کا ہم ابھی تک سامنا کر رہے ہیں ’‘۔

عادل شاہزیب نے لکھا کہ ’‘ یہ دلچسپ اور حیران کن ہے کہ زلمے خلیل زاد اچانک سے پاکستان کے بارے میں اتنے فکر مند کیسے ہو گئے؟’’

معروف صحافی نے لکھا کہ زلمے خلیل زاد نے اچانک اس طرف توجہ کیوں کرلی ہے ،،وقت بتائے گا کہ بیانات کے پیھچے اصل کہانی کیا ہے ،

تاہم تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے زلمے خلیل زاد کے ان بیانات کو پاکستان کے حالات کے متعلق عالمی تشویش سے تعبیر کیا



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dljNEWH

Post a Comment

0 Comments