Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےسپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کمزوراوربےبنیاد وجوہات پرکیوریٹیو ریویوریفرنس دائرہوا تھا،حکومت کا اس کی پیروی نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ

وزیراعظم نےوزیر قانون سینیٹراعظم نزیرتارڑکو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف کیوریٹیوریویوریفرنس واپس لینےکی ہدایت کردی ۔ریفرنس کےنام پرجسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کےاہل خانہ کو ہراساں اوربدنام کیاگیا۔

لگتا ہے ایک رجسٹرار تو مجھ جیسے جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

وزیراعظم شہبازشریف کامزید کہنا تھا کہ یہ ریفرنس نہیں تھا، آئین اورقانون کی راہ پرچلنے والے ایک منصف مزاج جج کے خلاف ایک منتقم مزاج شخص عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی،یہ عدلیہ کی آزادی پرشب خون اوراسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر 2 میں سے ایک ریفرنس خارج

وزیراعظم نےکہا پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کے دور میں بھی اس جھوٹےریفرنس کی مذمت کی تھی،عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کے لئے ناجائز استعمال کیا۔

شخصیات پر تنقید کریں اداروں پر نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا صدرعارف علوی عدلیہ پرحملے کےجرم میں آلہ کاراورایک جھوٹ کے حصہ دار بنے،پاکستان بارکونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی،ان کی رائے کی قدرکرتے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Md8Rhmf

Post a Comment

0 Comments