Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان کی حاضری والی فائل کی گمشدگی کے معاملے پر رپورٹ طلب

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری والی فائل کی گمشدگی کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی وارنٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔ عدالت نے وارنٹس کے خلاف درخواست غیرمؤثر قرار دے دی۔

متشدد حملوں کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری والی فائل کی گمشدگی سے متعلق چیف جسٹس نے آئی جی اور ٹرائل کورٹ کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں فائل گمشدگی کے معاملے پر کیس کی سماعت سات اپریل تک ملتوی کردی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/a2AqgS5

Post a Comment

0 Comments