Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

خاتون جج دھمکی کیس؛عمران خان نے ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال رکھنے کی استدعاکردی

عمران خان کے وکلا نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال رکھنے کی استدعا کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکلا نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا کی اورکہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں،جان کوخطرہ ہے، ان سے سکیورٹی واپس لینے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نوٹس جاری کیے۔

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

اس پرجج نےکہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سےابھی تک کوئی پیش نہیں ہوا، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں،عمران خان کے وکیل نے جج سے مکالمہ کیا کہ میں ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ جارہا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔

عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور، ایک میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

واضح رہےکہ عمران خان کو آج اسلام آباد کچہری میں دو مختلف عدالتوں نے طلب کر رکھا ہے،خاتون جج کو دھمکی کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کوطلب کررکھا ہے جب کہ لانگ مارچ توڑپھوڑکیس میں عمران خان کوسول جج مبشرحسن چشتی نے طلب کررکھاہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yKdHg7M

Post a Comment

0 Comments