Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات؛سپریم کورٹ میں سماعت کرنے والا بینچ پھر ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کا کیس،جسٹس جمال مندوخیل نے کل کے حکم نامےسے اختلاف کردیا۔

سپریم کورٹ میں سماعت کرنے والا بینچ پھر ٹوٹ گیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کل کے حکم نامےسے اختلاف کردیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ حکم نامہ کھلی عدالت میں نہیں لکھوایا گیا،حکم نامہ لکھتے وقت مجھ سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ جسٹس فائزعیسٰی کے فیصلے کاکھلی عدالت میں جائزہ لیناچاہیےتھا۔

پنجاب اورخیبرپختونخوا کے انتخابات کیس میں حکمران اتحاد نے فل کورٹ بینچ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات: سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے التواء کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیاتھا۔ جسٹس امین الدین نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی تھی۔

جسٹس امین الدین خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد بینچ میں نہیں بیٹھ سکتا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kQ80ABY

Post a Comment

0 Comments