ملک کے مختلف بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ حج درخواستوں پر قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہوگی۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 14 بنکوں میں جمع کرائی جا رہی ہیں۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 22 مارچ تک 26 ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔
رمضان المبارک کے دوران بنک صبح نوبجے سے دن دوبجے تک حج درخواستوں پر پبلک ڈیلنگ کریں گے جب کہ جمعہ کو بنکوں کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دن ایک بجے تک ہوں گے۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ ہے
from Samaa - Latest News https://ift.tt/emWfGCR
0 Comments