Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے ایک اور جھٹکا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی اسکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج کردی۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا وہاں کیا فیصلہ آیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ تحریک انصاف کا مؤقف سن کر فیصلہ کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف نے عبوری جواب دیا تھا حتمی جواب کیلئے وقت مانگا تھا، 6 ہفتے کا وقت مانگا تھا اب تو 6 ماہ گزر چکے ہیں، اب تک کچھ نہیں ہوا ایسے نہیں چلے گا۔

ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کےلیے اہم پیش رفت

پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے کہا کہ انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے، کمیشن نے تحریک انصاف کے معاون وکیل کی دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز جاری کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے ضبطگی کی کارروائی میں سکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست دائر کی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zSGRWeU

Post a Comment

0 Comments