Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان کو بادشاہ بنانے کا اعلان کردیں، مصطفیٰ کمال کا طنز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء مصطفیٰ کمال نے عمران خان پر طنز کے تیر برسادیئے۔ کہا کہ ملک کے کرتا دھرتا عمران خان کو بادشاہ سلامت بنانے کا اعلان کردیں، حکومت اپنی کمزوری کا اعتراف کرلے۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان خود ہی آئین اور قانون ہیں، ملک چلانے والے عمران خان سے اجتماعی معاف مانگ لیں، حکومت اپنی کمروزی کا اعتراف کرلے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کرتا دھرتا عمران خان کو بادشاہ سلامت بنانے کا اعلان کردیں، عمران خان جو کہیں گے وہ ہی ملک کا قانون ہوگا۔

مزید جانیے: توشہ خانہ کیس میں پیشی، عمران خان اسلام آباد کی جانب رواں دواں

گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے تھے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے 9 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان آج توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pDH6o0B

Post a Comment

0 Comments