وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ اور 2 گاڑیاں بھی ملیں گی۔
وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق وزارت قانون کی سفارش کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی ہوں گی۔
سمری کے مطابق سربراہ قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کیساتھ سرکاری رہائش گاہ اور 2 گاڑیاں بھی ملیں گی۔
چیئرمین نیب کو تنخواہ کے ساتھ ماہانہ 2 ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر پیٹرول بھی ملے گا۔
سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی اس عہدے پر تقرری کی تھی، انہوں نے 6 مارچ کو ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JCdeDjA
0 Comments