Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

خضدار میں ٹریفک حادثہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وڈھ کے مقام پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے قریب لیویز شہداء چیک پوسٹ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

لیویز فورس کے مطابق فیلڈر کار میں سوار 6 پولیس اہلکار کوئٹہ میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد بیلہ جارہے تھے جوکہ حادثے کا شکار ہوئے، لیویز فورس، پولیس و ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔

حادثے میں جاں بحق افراد کو وڈھ اسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمی ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

شہید ہونے والے اہلکار لوئر کورسز کیلئے کوئٹہ گئے تھے جو عید کی چھٹی پر واپس لسبیلہ جارہے تھے، شہید پولیس اہلکاروں میں عبدالجبار، دھنی بخش، عبدالمجید، محمد سلیم اور طلحہٰ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوراب کے علاقے میں بھی کمشنر قلات ڈویژن کے اسکواڈ میں شامل سیکیورٹی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 4 لیویز اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ المناک حادثے میں قیمتی جانی ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا، سوگوار خاندانوں سے تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے، انہوں نے وزیراعظم محمد شریف سے درخواست کی ہے کہ شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرکے اسے جلد مکمل کیا جائے۔

عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس اور انتظامیہ کو حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر اسٹریٹیجی بنانے کی ہدایت کی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/M6f3JAw

Post a Comment

0 Comments