وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے بریت کیلئے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔
نیب نے سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے، عدالت احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xaFqhpO
0 Comments