وکلاء کنونشن نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر حکم امتناع واپس لینے کا مطالبہ کردیا، بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کی دھمکی دیدی۔
کوئٹہ میں وکلاء کا کنونشن ہوا جس کا اعلان جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر اسٹے واپس لیا جائے، من پسند ججز کے بجائے سنیارٹی کی بنیاد پر بینچز بنائے جائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اصلاحاتی بل پر حکم امتاع واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔
وکلاء نے مزید مطالبہ کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لیا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کے حقائق سامنے لائے جائیں۔
وکلاء کنونشن نے کہا کہ تمام ادارے اپنے دائرے میں کام کریں، پارلیمان کی بالادستی کو تسلیم کیا جائے، سپریم کورٹ کی غیرجانبداری کو یقینی بنایا جائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0lQC7rk
0 Comments