Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیولیک

سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراورخواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیولیک ہو گئی۔

ثاقب نثارمبینہ طورپرخواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔ثاقب نثارمبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ آپ2010کا ازخودنوٹس کیس دیکھ لیں،آپ پڑھیں گے تو سمجھ آجائے گا،جس پرخواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ کلازتھری میں راستہ دیاہوا ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی

ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ وہی توآپ کے پاس وے آؤٹ ہے ورنہ توکیس ہی نہیں بنتاتھا، آزاد جموں وکشمیرمیں جوکچھ ہوا اس کے بعد توتوہین عدالت کایہ سیدھاکیس ہے۔

اس قبل بھی سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کی آڈیوسامنے آئی تھی۔ مبینہ آڈیو میں جسٹس ثاقب نثار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم سے گفتگو کر رہے ہیں۔

آڈیو میں وکیل خواجہ طارق رحیم نے مریم نوازکا نام لیے بغیر کہا کہ یہ خاتون جو بول رہی ہے اسکو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔

ثاقب نثار نے کہا جب ضرورت پیش آئی تو آپ سے کہہ دیں گے۔ آپ دھماکا کردیجیے گا۔ مجھ میں حوصلہ ہے،برداشت کرسکتاہوں۔مجھے کنفیوژ یا پریشان نہیں ہونا۔

جواب میں خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مجھے بتادیجئے گا،جیسا کہیں گے ہوجائے گا۔

یاد رہےکہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو کلپ جعلی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/N8Yn1Ui

Post a Comment

0 Comments