Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عدالت کی بات عدالت میں رہنی چاہیے ، شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو

سپریم کورٹ کے باہر شیخ رشید احمد کی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ججزکواستحقاق کمیٹی میں لائیں گے، فضل الرحمان کہتےہیں ان ججز کا فیصلہ نہیں مانتے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ چوروں سےنجات اور آئین کی فتح کا ہفتہ ہے، 42 لوگوں نےاس ماہ ٹھٹہ میں خودکشی کی ہے۔

بلاول نےکیا کرنا ہےسیلاب زدگان میں 5 روپے نہیں دےسکا ،ایک سال سے5 ڈالرملک میں نہیں لا سکا نہ آئی ایم ایف ڈیل ہوئی ہے ۔ صرف جوڈو کراٹےچل رہاہےقبضہ گروپ بند گلی میں داخل ہوچکا ہے ۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وزیر اعظم کا رات 1 بجے چیئرمین سینیٹ سے رابطہ ہوا تھا ، چیئرمین سینیٹ اللہ کا بندہ ہے۔

لال حویلی کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ لال حویلی پر یہ چوتھی بار حملہ کرنے جا رہے ہیں ، لال حویلی چھیننےآئےتوکوشش کرینگےآئین وقانون سےانکا راستہ روکیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1Azn5tH

Post a Comment

0 Comments