لاہورہائیکورٹ نےتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کےخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ نے شہبازگل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اورحفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت دی،ایئرپورٹ جانے پرانہیں ہراساں کیا گیا اورمزید 5 مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا،ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، پولیس اورمتعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے ہیں،آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یک طرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی،آئین کےآرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔
درخواست میں عدالت سےاستدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پرلانے کے احکامات جاری کرے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/VBJ9mqk
0 Comments