چیئرمین سینیٹ نے مذاکرات پرخصوصی کمیٹی کے تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے چار چار نام مانگ لئے۔
چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی ارکان کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو خط لکھ دیئے۔ صادق سنجرانی کہتے ہیں کہ دس رکنی کمیٹی قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈرکی مشترکہ کنوینئرشپ میں کام کرے گی۔حکومت اور اپوزیشن 2 روز میں اپنے اپنے نام بھجوا دیں۔
وفاقی حکومت نے 14مئی کو الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کردی
عام انتخابات اورسیاسی و معاشی بحران پر سیاسی مذاکرات کا آغازکیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ ہی سیاسی مسائل کےحل کا حق رکھتی ہے اور واحد فورم ہے،سینیٹ سیکرٹریٹ خصوصی کمیٹی کواس کے کاموں میں سہولیات فراہم کرےگا۔صادق سنجرانی نے کہا آیئے ہم سب مل کر پاکستان کے لیے متحد ہوجائیں۔
دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹرشہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا،کہا آپکا خط ملا جس میں حکومت اوراپوزیشن کے مذاکرات کیلئے کمیٹی کی نامزدگی مانگی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نےمذاکرات کیلیے اعلیٰ سطح کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔
شہبازشریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کی بازگشت،قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اورعلی ظفرکو نامزد کیا ہے،آپ حکومت کو تحریک انصاف کی نامزد کمیٹی کے بارے میں آگاہ کریں۔خط میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی کمیٹی حکومت سے سپریم کورٹ کی ہدایت پرانتخابات سے متعلق مزاکرات کرے گی،اگرحکومت مخلص ہے توسپریم کورٹ کے سامنے اپنی تجاویزاورمذاکرات کے لئے تفصیلات دے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/v82Xmkg
0 Comments