وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی قیادت کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کا جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہے۔
تمام غیرمتعلقہ اسٹاف کو اجلاس سے نکال دیا گیا۔اجلاس میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا
دوسری جانب حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا، اجلاس بعد نماز جمعہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شیڈول ہے۔جس کیلئےحکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/exTsLn2
0 Comments