حکومت اورپی ٹی آئی نے بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیرقانون سینیٹر اعظم نزیرتارڑ کا پی ٹی آئی راہنما سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ سے رابطہ ہوا ہے۔جس میں بات چیت کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
حکمران جماعتوں کےاندرالیکشن کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر آج غورہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے آج قومی اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ کے بعد حکمران جماعتوں کی داخلی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے پرغور ہوگا۔
یہ کمیٹی حکمران جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، حکمران اتحاد نے انتخابات کے لئے پہلے سے جاری مشاورتی عمل کو اگلے مرحلےمیں لیجانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےاراکین پارلیمنٹ کےاعزاز میں ظہرانےکا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Vx9LpE1
0 Comments