Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

آپریشن کا خدشہ،بشریٰ بی بی نے وزیراعظم اورنگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا

تحریک انصا ف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر بشریٰ بی بی نےوزیراعظم ،نگران وزیراعلیٰ سمیت دیگر کو مراسلہ لکھ دیا ۔

مراسلے کے متن کے مطابق عید کےموقع پرپولیس کی جانب سےزمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے، پہلےبھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئےآپریشن کیا گیا ۔

مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی پاسداری کرتےہوئےکسی بھی آپریشن سےبازرہیں، زمان پارک میں آپریشن کیا گیا تواعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ نےعمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عید کی چھٹیوں میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے کی درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کردی تھی۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت نے وکیل اظہر صدیق سے کہا آپ نے یہ درخواست لارجر بنچ کو دی اور اب کاپی پیسٹ کر کے یہاں لے آئے ،آپ نے صرف خدشات کی بنیاد پر کیسے درخواست دائر کی ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اس قسم کی درخواستوں سے عدالتوں کا وقت ضائع ہو رہا ہے،کیوں نہ آپ کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کی جائے،لارجر بنچ نے جو مناسب سمجھا حکم جاری کیا ،پہلے عمران خان آئے اب بشریٰ بی بی ،،کل کو زمان پارک کا چپڑاسی اور سویپربھی آجائے گا ،یہ درخواست فضول ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IW7BAtv

Post a Comment

0 Comments