پی ٹی آئی چئیرمین عمرا ن خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹوں کی تقیسم کا اعلان ہوتے ہی زمان پارک کے باہربھی ٹکٹوں کے حصول کے لیے بیٹھنے والے امیدواروں نے گھروں کی راہ لے لی ہے ۔
لیبر ونگ کی زمان پارک میں ڈیوٹی صبح 10 سے 4 بجے تک ہے اور اس پر معمور شخص نے ویڈیو بیان میں کہا کہ “ کل عمران خان نے ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے ۔ اور آج پورے زمان پارک میں ہُو کا عالم ، اس وقت ٹؤٹل گنتی کے 30 سے 35 بندے ہوں گے ۔
اگر خدانخواستہ آج پولیس والے آتے ہیں تو ہم جتنے جانثار بیٹھے ہیں ہم تو سامنا کرلیں گے ،مگر افسوس کے جو یہاں بیٹھتے تھے وہ ٹکٹوں کی لالچ میں تھے.اور وہ آج دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔
سب یہ سوچتے تھے کہ جتنے زیادہ بندے لائیں گے اتنا ہی ٹکٹ ملنے کا چانس ہوگا ۔ آج ان کو یہاں بیٹھنا چاہیے تھا ۔
جن کو ذمہ داریاں تھیں ان کو ہوناچاہیے تھا ، مگر ابھی کوئی نہیں ، عمران خان کو اپنے لوگوں کو پہچاننا ہوگا ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/oEcua4j
0 Comments